07 دسمبر ، 2012
ٹوکیو…جاپان کے شما ل مشرقی ساحلی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔جاپانی میدیا کے مطابق جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب زلزلے سے ٹوکیو میں بھی عمارتیں ہل کر رہ گئیں ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز سینڈائی سے36 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، جاپان میں حکام نے سونامی وارننگ جاری کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی سے سمندر کی لہریں 1 میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ہے ۔