07 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ روااں مالی سال گیس چوری کا تخمینہ ساڑھے 16ارب روپے ہے ،گیس کمپنیوں سے کہاہے کہ اس چوری کوصارفین تک منتقل کرنے کے بجائے نقصان کومنافع سے پوراکریں ، سی این جی کی قیمتوں کا مسئلہ 17دسمبر سے قبل حل کر لیں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں چیئرمین اوگرا کاکہناتھاکہ سوئی ناردرن اور سدرن نے رواں مالی سال کیلئے 16ارب پچاس کروڑ روپے گیس چوری کی مد میں صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی ،جومستردکردی گئی۔ گزشتہ مالی سال میں بھی تقریبا دس ارب روپے گیس چوری کی مد میں صارفین تک منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، جومستردکردی گئی۔چیئرمین اوگراکاکہناتھاکہ سی این جی کی قیمتوں کے تعین میں اوگرا نے وزارت پٹرولیم سے پالیسی گائیڈ لائن مانگی تھی جو ابھی تک نہیں ملی۔ اوگرا تمام اسٹیک ہولڈرز سے اب دوبارہ ملاقاتیں کی جائیں گی۔