پاکستان
20 فروری ، 2012

پولیس افسر جرائم کیخلاف نکلیں ورنہ گھروں کو جائیں، آئی جی پنجاب

پولیس افسر جرائم کیخلاف نکلیں ورنہ گھروں کو جائیں، آئی جی پنجاب

حافظ آباد … آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہاہے کہ پولیس افسران کو جرائم کے خلاف جہاد کرنا ہوگا ورنہ گھروں کو چلے جائیں۔ ڈی پی او حافظ آبادکے دفتر میں تاوان کے لئے اغواء کئے گئے تاجروں کی بازیابی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں آئی جی پولیس پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہاکہ پنجاب میں کرائم فائٹر افسروں کو لایا جارہا ہے، روٹین کے افسروں کو فیلڈ سے ہٹا دیا جائے گا، جو پولیس آفیسر ناانصافی کرے گا اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ حاجی حبیب الرحمان نے کہاکہ سماج دشمن عناصرکے ساتھ کوئی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب پولیس کو کرپشن فری بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :