پاکستان
20 فروری ، 2012

آرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

آرام دہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو آرام دہ، باکفایت اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے لئے عالمی معیار کا جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لا رہے ہیں۔ لاہور کے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے لاہور میں زیادہ سے زیادہ پارکنگ پلازے بنانے کی ہدایت کی۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ وہیکل ایگزامی نیشن سرٹی فکیٹ سسٹم منصوبے کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 6 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

مزید خبریں :