پاکستان
07 دسمبر ، 2012

موجودہ دور حکومت کے حسابات کا بھی جائزہ لیاجائیگا،ندیم افضل چن

موجودہ دور حکومت کے حسابات کا بھی جائزہ لیاجائیگا،ندیم افضل چن

اسلام آباد… چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت کے حسابات کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ پی اے سی کوبتایاگیاکہ 2004 میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے باوجود 59 لاکھ روپے کی مالیت سے 2 گاڑیاں خریدیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے یہ بات اپنی صدارت میں اسلام آبادمیں ہونے والے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ ندیم افضل چن کاکہناتھاکہ دوہزارنودس کے حسابات بھی دیکھیں گے۔ اجلاس میں سائنس وٹیکنالوجی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل پرویز علی چاوٴلہ کاکہناتھاکہ گاڑیاں اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کی اجازت سے خریدی گئیں ،بورڈآف گورنروزیراعظم کی طرف سے پابندی کے باوجوداجازت دینے کااختیاررکھتاہے۔

مزید خبریں :