Time 12 دسمبر ، 2022
پاکستان

نائن زیر و اسلحہ برآمدگی کیس: متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار جب کہ 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کیلئے رینجرز کی اپیل بھی مسترد کردی/ فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار جب کہ 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کیلئے رینجرز کی اپیل بھی مسترد کردی/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں ایم کیو ایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی۔

عدالت  نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت  نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو مختلف سزائیں سنائی تھیں جب کہ دھماکا خیز مواد کیس میں نادر شاہ سمیت 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید اور ملزم فرحان شبیر ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :