20 فروری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں لاپتا افراد کے لواحقین کی طرف سے لگایا گیا احتجاجی کیمپ دوسرے ہفتے بھی جاری ہے، ابر آلود موسم کے پیش نظر کیمپ کو واٹرپروف بنانے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ لاپتا افراد کے لواحقین نے گزشتہ ہفتے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے پریڈ ایونیو پر یہ احتجاجی کیمپ شروع کیا تھا، اس کیمپ میں معمر افراد، عورتیں اور بچے بھی شریک ہیں، اس کیمپ میں ہر روز شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے احتجاجی افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ میں وقتاً فوقتاً آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسلام آباد میں آج گہرا ابر آلود موسم ہے اور بارش کے امکان کے پیش نظر احتجاجی افراد کیلئے واٹر پروف کیمپ کا بندوبست بھی کردیا گیا ہے۔