پاکستان
07 دسمبر ، 2012

جی ایچ کیو حملہ کیس:ملٹری اپیلٹ کورٹ میں مجرموں کی اپیل مسترد

جی ایچ کیو حملہ کیس:ملٹری اپیلٹ کورٹ میں مجرموں کی اپیل مسترد

راولپنڈی …جی ایچ کیوحملہ کیس میں ملٹری اپیلٹ کورٹ نے مجرموں کی اپیل مسترد کر تے ہوئے انکی سزائے برقرار رکھی ہیں ۔ملٹری کورٹ نے ڈاکٹر عقیل عرف عثمان کو سزا ئے موت جبکہ عثمان خلیق اور ماجد کو 25،25 سال قید بامشقت سنائی گئی تھی۔انکے علاوہ دیگر ملزمان عمران صدیق ،عدنان اور طاہر شفیق کو 10 ،10 سال قیدکی سزا سنائی گئی تھی۔ملزمان نے سزاوٴں کیخلاف ملٹری اپیلٹ کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔تاہم ملٹری اپیلٹ کورٹ نے ملزمان کی سزاوٴں کو برقرار رکھا۔ اکتوبر 2009 میں پیش آنے والے اس اہم واقعے میں ملزمان نے راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرپر حملہ کیا تھا۔کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔اور سیکورٹی اداروں نے مجرم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :