کھیل
07 دسمبر ، 2012

اسد شفیق کی انگلی میں تکلیف،آرام کا مشورہ،دورہ بھارت مشکوک

اسد شفیق کی انگلی میں تکلیف،آرام کا مشورہ،دورہ بھارت مشکوک

کراچی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسٹار بیٹسمین اسد شفیق کی بائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہوگئی ہے ،جیو نیوز کے سینئر اسپورٹس تجزیہ نگار عبدالماجد بھتی کے مطابق اسد شفیق کی انگلی میں کافی تکلیف محسوس کررہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ چند روز قبل انھیں پریذیڈنٹ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران بیٹنگ کے دوران بائیں ہاتھ کی انگلی پر گیند لگ گئی تھی۔تاہم وہ اسکے باوجود میچز میں شریک رہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ انکی انگلی میں تکلیف کافی بڑھ گئی ہے جس کے بعد انکے ڈاکٹروں نے انھیں ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اب انکی مذکورہ انگلی کی ایم آر آئی کرائی جائے گی جس کے بعد انکے علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسد شفیق کے دورہ بھارت میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :