پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدرپربریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے: ذرائع/ فائل فوٹو
معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدرپربریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں حکومتی معاشی ٹیم شہباز شریف کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ،گورنراسٹیٹ بینک،ایف بی آرحکام شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی اور  دیگر امور پر آگاہ کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائرسمیت ڈالرکی قدرپربریفنگ دے گی اور وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات دیں گے۔

مزید خبریں :