پاکستان

اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جدید سہولیات کےساتھ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل
وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جدید سہولیات کےساتھ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی ہدایت کی— فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سی ڈی اے حکام نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری پربریفنگ دی۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جدید سہولیات کےساتھ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں تجربہ کارماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کے سرمایہ کاری سے متعلق منصوبےکی مناسب مارکیٹنگ کی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں :