08 دسمبر ، 2012
بنگلور…بھارت میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا، بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے گئی ہوئی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو ناشتے کی ٹیبل پر مبینہ طور پر تیزاب پلا کر مارنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے ان کو باہر کردیا گیا ہے۔ ذیشان عباسی کے والد افتخار عباسی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے بیٹے کو تیزاب پلانے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔