Time 17 دسمبر ، 2022
پاکستان

لاہور: رشتے کا تنازع، بیٹے نے ماں اور بہن کو قتل کردیا

ملزم اپنی بہن کی شادی رشتے داروں میں کرانا چاہتا تھا جس پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور اس نے ماں اور بہن کو ہی قتل کردیا/ فائل فوٹو
ملزم اپنی بہن کی شادی رشتے داروں میں کرانا چاہتا تھا جس پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور اس نے ماں اور بہن کو ہی قتل کردیا/ فائل فوٹو

لاہور میں سفاک بیٹے نے رشتے کے تنازع پر ماں اور بہن کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا جہاں سفاک بیٹے نے ماں اور بہن کو بے دردی سے گلا دبا کر مارا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم اپنی بہن کی شادی رشتے داروں میں کرانا چاہتا تھا جس پر اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا اور اس نے ماں اور  بہن کو ہی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم  کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :