17 دسمبر ، 2022
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرابھی تو کام شروع ہوا ہےابھی بات چلے گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔
لاہور زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میں شروع ہی سے عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا، ان کے ساتھ میری پرانی سپورٹ رہی ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ اگلے الیکشن کی کیا سیٹ ایڈجسمنٹ ہوئی؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرابھی تو کام شروع ہوا ہے ابھی بات چلے گی۔
’ابھی کام شروع ہوا ہے‘، پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر پرویز الہٰی کا جواب