Time 23 دسمبر ، 2022
پاکستان

قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں ہوشربا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندورن ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق کرسمس،موسم سرما کی چھٹیوں اور نئےسال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں مہنگی ہوئیں، ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔

ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ  کرایہ 36 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ نجی ائیرلائن کمپنیوں نے یک طرفہ کرایہ 35 سے 45 ہزار روپے کر دیا۔

مزید خبریں :