09 دسمبر ، 2012
کابل…شمالی افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے امریکی شہری کو طالبان کی قید سے آزاد کرالیاامریکی میڈیا کے مطابقڈاکٹر دلیپ جوزف کو بدھ کے روز کابل سے شدت پسندوں نے اغوا کرلیاتھا جس کی بازیابی کیلئے سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی افغانستان میں آپریشن کیا اور ڈاکٹر دلیپ کو بازیاب کرالیا۔ ان کی بازیابی کیلیے آپریشن کا حکم افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان ایلن نے دیا تھا کیونکہ شدت پسندوں کی جانب سے ڈاکٹر کی جان کو خطرہ تھا۔