پاکستان
Time 30 دسمبر ، 2022

لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا۔ فوٹو فائل
 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا۔ فوٹو فائل

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دی تھی، تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے اور روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے تھے۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کا 15 کلو والا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فائن آٹے کی بوری کا ریٹ 10 ہزار 800 روپے ہو گیا ہے۔

تندور مالکان کا مؤقف ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے نان اور روٹی موجودہ قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے لہذا قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور کی انتظامیہ نے تندور مالکان کو نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :