پاکستان
Time 31 دسمبر ، 2022

نان بائیوں نے حکومتی منظوری کے بغیر ہی نان روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نان روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا—فوٹو: فائل
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نان روٹی کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا—فوٹو: فائل

راولپنڈی میں نان بائیوں نے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں پانچ پانچ روپے کا اضافہ کر دیا۔

 نان بائیوں کے من مانے اضافے کے بعد 20 روپے والا نان 25 اور  15 روپے والی روٹی 20 روپے کی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے سے انکار کر دیا۔

 ضلعی انتظامیہ کے اجازت نہ دینے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے اجلاس بلا لیا ۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے نان کی قیمت 35 روپے اور روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ۔

 اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں 2 روپے، نان کی قیمت میں 5 روپے اور پراٹھے کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا جب کہ روٹی 20 روپے اور پراٹھا 50 روپے کا ہوگیا ۔

مزید خبریں :