10 دسمبر ، 2012
لاس اینجلس…بالی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کو اُن کے گانے ”ان مائی سٹی“پر ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے۔ پریانکا چوپڑا کے لیے سال 2012 خوش قسمت ثابت ہوا ہے۔اُن کی دوفلمیں ، ا”گنی پتھ“ اور ”برفی“،نے سو کروڑ کلب میں شمولیت حاصل کی۔اِسی سال پریانکا نے انٹرنیشنل سانگ گایا ، اور خوب نام کمایا۔ اب اُن کے گانے ، ”ان مائی سٹی“ ، کو ورلڈمیوزک ایوارڈ 2013 میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پریانکا چوپڑا ، کو بیسٹ ڈیبیو، ، بیسٹ سانگ اور بیسٹ ویڈیو ، تین کیٹگری کے لیے نامزد کیاگیا ہے ، لاس اینجلس میں نئے سال کے پہلے میوزک ایوارڈ کی تقریب ہوگی۔ اس ایوارڈ فنکشن میں پریانکا کے مدمقابل جان مانی منجھی ہوئی سنگرز، ریہانہ، لیڈی گاگا اور پاپ کوئن میڈوناہوں گی لیکنفتح کا تاج کس کے سر رہے گا، اس کے لیے تھوڑا انتظارکرنا ہوا گا۔