03 جنوری ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی توہینِ عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
پی ٹی آئی کے علی نوازاعوان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کےخلاف توہین عدالت درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکی گئی۔
درخواست میں 31 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیا ہے۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکےخلاف کیسے توہین عدالت دائر ہوسکتی ہے؟
رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے باعث توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے مقررنہ ہوسکی۔