11 دسمبر ، 2012
لندن…لندن میں ٹام کروز کی نئی فلم ، جیک ریچر ، کا ورلڈ پریمیئر ہوا۔ ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی ، اس موقع پر ٹام کروز نے فلم میں خود پر اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، کہ لی چائلڈ بکس میں جیک ریچر کا قد ان سے لمبا ہے ، لیکن کسی کا لمبا ہونا کردار نہیں بلکہ خصوصیت ہے ، ٹام کروز نے کہا کہ اس معاملے پر انہوں نے فلم کے مصنف سے بات کی تھی ، جس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تھا،ان کا کہنا تھا کہ فلم کے لیے انہوں نے نیند خراب کی ، اور دن رات جاگ 36 سے 48 گھنٹے بھی کام کیا ہے ، فلم پریمئر پر اپنے پسندیدہ اسٹار کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ،ٹام کروز کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ اسٹارٹام کروز کہتے ہیں ، کہ کسی کا لمبا ہونا کردار نہیں بلکہ خصوصیت ہے ، جیک ریچر ، امریکا بھر میں 21 دسمبر کوریلیز کی جائے گی۔