09 جنوری ، 2023
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی جس میں انسانی حقوق کے تحفظ،کر پشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے امور پرگفتگو کی گئی۔
زمان پارک لاہور میں ہونے والی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، فرخ حبیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سرمائے کی غریب ملکوں سے ترقی یافتہ ملکوں میں منتقلی روکنا بہت ضروری ہے، ترقی پذیر ملکوں سے سالانہ 7 کھرب ڈالر ترقی یافتہ ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں، ترقی پذیر ملکوں کو غربت سے بچانے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کردار ادا کریں۔
عمران خان کا کہنا تھاکہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانا بھی بڑا چیلنج ہے، پی ٹی آئی نے ماحول کے تحفظ کے لیے بلین ٹری سونامی اور ٹین بلین ٹری جیسے منصوبے شروع کیے تھے۔