10 جنوری ، 2023
سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم فنڈ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ 12جنوری کوسماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس امین الدین خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہونگے۔
اٹارنی جنرل، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کونوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چیئرمین این ایچ اے اور نیشنل بینک سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری ہوگئے۔