11 دسمبر ، 2012
کراچی…دورہ بھارت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ14دسمبر سے کوچ ڈیوواٹمورکے زیر نگرانی لاہور لگے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدانوں میں معرکہ آرائی 25 دسمبر سے ہو گی،ہوم ٹیم تو ابھی انگلینڈ سے نبرد آزما ہے،لیکن پاکستان ٹیم کی تیاری شروع ہوں گی 14 دسمبر سے۔دورہ بھارت کیلئے سلیکٹرز کا کام ختم ہو گیا جبکہ کوچز کی پلاننگ شروع ہو چکی ہے ،حریف کھلاڑیوں کو کیسے قابو کرنا ہے ،کس کی وکٹ کیسے اڑانی ہے اورچھکے کیسے چھڑانے ہیں، لیکن سب سے اہم اعصاب کو قابو میں رکھنا ہوگا،ان سب کے لیے گرین شرٹس کی مشقیں چودہ دسمبر سے شروع ہوں گی ۔