Time 16 جنوری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی اجلاس میں کس نے کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔ فوٹو فائل
خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔ فوٹو فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے سے متعلق گزشتہ روز پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا تھا جس میں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے منگل کو کے پی اسمبلی توڑنے کی مخالفت کی اور کہا کہ اسمبلی 20 جنوری کے بعد توڑی جائے۔

ذرائع کا بتانا ہے پرویز خٹک کا کہنا تھا اسمبلی منگل کو ٹوٹی تو الیکشن رمضان میں ہو گا، رمضان میں ٹرن آوٹ کم ہو گا اس لیے الیکشن عید کے بعد ہونا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پرویز خٹک کو جواب دیا کہ رمضان میں الیکشن ہوا تو بھی ٹرن آؤٹ اچھا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان اور شوکت یوسفزئی نے تین چار دن بعد اسمبلی توڑنے کا کہا جبکہ چند صوبائی وزراء نے بھی منگل کو اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ سردی میں بالائی علاقوں میں انتخابی مہم چلانے میں مشکلات ہوں گی۔

مزید خبریں :