قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا: فرخ حبیب

سب مسائل رجیم چینچ آپریشن کےباعث پید اہوئےجس کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو
سب مسائل رجیم چینچ آپریشن کےباعث پید اہوئےجس کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور : پی ٹی آئی  رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے منگل کو اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

زمان پارک لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فرخ حبیب نےکہا کہ  عمران خان نے ملکی استحکام کے لیے کمیشن قائم کرنے کی پیش کش کی ہے، ہمیں ملک کی خاطر آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوادی جائے گی، سب مسائل رجیم چینچ آپریشن کے باعث پید اہوئےجس کے ذمہ دار جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حقائق کو تسلیم کیا جانا چاہیے، ن لیگ کے کئی ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جب کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے منگل کو اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی سابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نہ صرف جعلی آڈیو اور ویڈیوز بنانے کی ماہر ہے بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسخرا خود شہباز شریف ہے، پاک فوج ہمارا فخر ہے اس کا مضبوط ہونا ضروری ہے،ہم پی ڈی ایم ٹولے سے نجات حاصل کر کے رہے گے ۔

مزید خبریں :