17 جنوری ، 2023
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستیں جزوی منظورکرلیں۔
سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پرتفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی پرججوں کوشہری کمیٹیوں کی سربراہی سے ہٹادیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گی۔
اس کے علاوہ عدالت نے بحالی اور نگرانی کے لیے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین کی دیکھ بھال کے لیے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے شہری کمیٹیوں کو ریلیف آپریشنزمیں ہدایات دینے اورکنٹرول کرنے سے روک دیا۔