21 فروری ، 2012
واشنگٹن…دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا ،امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 14 ہزار ارب ڈالر سے زائد قرضے میں گھری معیشت امریکا امیر ترین لوگوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں کھرب پتی افراد کی تعداد 412 ہے جبکہ چین 115 امیر ترین افراد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت جہاں 40 فیص آبادی خط غربت سے بھی نیچے زندگی بسر کررہی ہے وہ 55 کھرب پتی افراد کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ روس 101 امیر ترین افراد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ دنیا کی تیسر ی بڑی معیشت جاپان امیر ترین افراد کے لحاظ سے دسویں نمبر ہے جہاں ایک ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے رکھنے والے افراد کی تعداد 26 ہے۔