کاروبار
21 فروری ، 2012

قرضوں کی ادائیگی:وزارت پانی و بجلی نے بینکوں سے معاہدے کرلئے

قرضوں کی ادائیگی:وزارت پانی و بجلی نے بینکوں سے معاہدے کرلئے

اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی نے بجلی پیدا کرنے والی 31چھوٹی بڑی کمپنیوں کے136ارب 45کروڑروپے کے قرض کی ادائیگی کیلئے 16بینکوں سے معاہدہ کر لیا۔ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق معاہدے پر ایڈیشنل سیکریٹری پانی و بجلی اور پاور ہولڈنگ کمپنی کے حکام نے دستخط کئے۔ حکومت پاکستان کی گارنٹی پر یہ قرضہ پانچ سال کیلئے ملا ہے اس کے علاوہ اس میں دو سال کی رعایت شامل ہے۔ترجمان کے مطابق حبکو کوتقریباً 40ارب روپے اور کوٹ ادو پاور کمپنی کو 35ارب 40کروڑ روپے ادا ہونگے۔ جن بجلی پیداوار کی جن دیگر کمپنیوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی ان میں اٹک جنریشن ، اٹلس پاور اینگرو پاور لبرٹی پاور اور نشاط چونیاں سمیت 29کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :