Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور، وارنٹ گرفتاری بھی معطل

سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست پر 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ فوٹو فائل
سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست پر 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ فوٹو فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

سندھ ہائیکورٹ میں بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر غوری 30 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، بابر غوری پاکستان پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :