Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان کے وکیل نے ناسازی طبیعت کے باعث التوا کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا— فوٹو: فائل
عمران خان کے وکیل نے ناسازی طبیعت کے باعث التوا کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا— فوٹو: فائل 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت بغیر کارروائی 2 فروری تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ناسازی طبیعت کے باعث التوا کی درخواست جمع کرائی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

التوا کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 19 جنوری کی سماعت کے بعد صحت خراب ہوئی، 24 جنوری کو میڈیکل چیک اپ ہوا، طبعیت خرابی کے باعث ڈاکٹر نے ریسٹ تجویز کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صحت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی،  اسی وجہ سے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراضات داخل نہیں کر سکا، کیس کم سے کم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ عدالت کی معاونت کر سکوں۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مجھے پتہ چلا سلمان اکرم راجہ کا دانت ٹوٹ گیا ہے، بتائیں کہ راجہ صاحب کو کس نے مکا مارا ہے جو دانت کریک ہو گیا، میں مجرم کو ڈھونڈ رہا ہوں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :