پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

عمران نے وتیرہ بنا لیا ہے کہ مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں: کائرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران  خان نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں، الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے خود پر حملے کی جو جے آئی ٹی بنائی اس کے ارکان نے بھی کہا کہ ہمیں ملزم تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

قمر زمان کائرہ نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات دیر سے کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صحت اچھی نہیں مگر آئین جو کہتا ہے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :