21 فروری ، 2012
اسلام آباد…تیل اورگیس نہ ملنے کے باعث بجلی پیدا کرنے والے 17 پاور ہاوسز بند ہوگئے ہیں ،شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ ہو گیا۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں 12 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار صرف 8500 میگاواٹ رہ گئی۔اس کی وجہ پاور ہاوسز کو تیل اور گیس نہ ملنا ہے۔بند پاور ہاوسز میں حبکو ناروال ،اورینٹ ،سفائر ،ہال مور ،فاونڈیشن ،مظفر گڑھ ،فیصل آباد ،سیف ،گدو ،لال پیر ،پاک جن ، صبا ،روش ،آلٹرن انرجی اور جاپان پاور شامل ہیں۔جبکہ حب پاور اور کوٹ ادو اپنی مجموعی صلاحیت کا نصف پیدا کر رہے ہیں۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بجلی کا شارٹ فال ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے فنڈز ریلیز ہونے تک یہی صورتحال رہے گی۔