کاروبار
Time 02 فروری ، 2023

ملک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا— فوٹو: فائل

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں آج ایک ڈالر 2 روپے 52 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں گذشتہ روز ڈالر 268 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سال 2023 میں اب تک ڈالر 44 روپے 92 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 275 روپے 50 پیسے ہوگیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :