پاکستان
Time 04 فروری ، 2023

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دےکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔فوٹو فائل
منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دےکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔فوٹو فائل

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دےکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔

بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق بعد میں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا، منصوبے کے مطابق اسلحہ، منشیات کی چھوٹی کھیپ کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کی جاتی۔

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔

بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دےکر پاکستان پر دراندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا، آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا۔

یاد رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کے خلاف اس قسم کے جھوٹے اور بے بنیاد آپریشن کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک چکا ہے۔

مزید خبریں :