کاروبار
21 فروری ، 2012

کاروں ،پارٹس پردرآمدڈیوٹی کم کی تودو لاکھ افراد بے روز گار ہو جائینگے، منیر بانا

کاروں ،پارٹس پردرآمدڈیوٹی کم کی تودو لاکھ افراد بے روز گار ہو جائینگے، منیر بانا

اسلام آباد…پلاننگ کمیشن کی جانب سے دی گئی تجویز کے تحت اگر کاروں اور ان کے پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹیاں کم کی گئیں تو دو لاکھ افراد بے روز گار ہو جائیں گے۔آٹو پارٹس مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے نائب صدر منیر بانا نے جیو نیو ز کو بتایا کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے نئی درآمد شدہ کار پر ڈیوٹی جو اس وقت 50 سے 100 فیصد ہے کم کر کے 35 سے 50 فیصد کیے جانے کا منصوبہ ہے۔منیر بانا نے بتایا کہ کاروں کی پارٹس کی امپورٹ پر ڈیوٹی تین سال میں 32.5 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز پر عمل کیا گیا تو اس 1600 اسپیئر پارٹس فیکٹریاں بند ہو جائیں گی جب کہ ان میں موجود 2 لاکھ افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں یہ تجویز پیش کیے جانے کا امکان ہے لیکن اس سے مقامی کار سازی اور اسپیئر پارٹس صنعت تباہ جبکہ ملک ڈالر خرچ کر کے درآمد کا عادی بن جائے گا۔

مزید خبریں :