14 دسمبر ، 2012
ناگپور…ناگپور ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے انگلینڈ کے 330 رنز کے جواب میں4وکٹوں کے نقصان پر87رنز بنائے ہیں۔ مہمان ٹیم کا اسکور برابر کرنے کیلئے بھارت کو اب بھی 243 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ ورات کوہلی11 اور دھونی 8 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔وریندر سہواگ کو صفر پراینڈرسن نے کلین بولڈ کیا جبکہ ٹنڈولکر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پیٹرسن اور روٹ 73 ، 73 جبکہ پرائر 57 اور سوان56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارت کی طرف سے پیوش چاولہ نے 4 اور اشانت شرما نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ چار میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو۔ ایک کی برتری حاصل ہے۔