پاکستان
21 فروری ، 2012

افغان صدر کا وزیراعظم گیلانی کوفون، امریکی صدرسے اپنی گفتگو پر اعتماد میں لیا

افغان صدر کا وزیراعظم گیلانی کوفون، امریکی صدرسے اپنی گفتگو پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد…افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے امریکی صدر باراک اوباما سے اپنی گفتگو پر اعتماد میں لیا۔ابتدائی طور پر جاری سرکاری تفصیلات کے مطابق صدر کرزئی نے اسی ٹیلی فونک گفت گو میں اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں ملنے والی میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، افغان صدر نے امریکی صدر اوبامہ سے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا اور کہاکہ افغان قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان صدر نے درخواست کی کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت کے عمل میں مکمل تعاون جاری رکھے، وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید خبریں :