پاکستان
21 فروری ، 2012

رحمان ملک کی سندھ اسمبلی کو بینظیر بھٹو کیس کی تحقیقات پر بریفنگ

رحمان ملک کی سندھ اسمبلی کو بینظیر بھٹو کیس کی تحقیقات پر بریفنگ

کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے سندھ اسمبلی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات سے متعلق میں بریفنگ دی ہے۔بریفنگ کے دوران رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی یہ جاننا چاہتا ہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کس نے کیا کون لوگ ان کے قتل میں ملوث ہیں اس قتل کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی، انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کو پیغام دیا کہ وطن واپس نہ آئیں لیکن بے نظیر بھٹو نے کہا کہ وہ یہ فیصلہ خود کریں گی، بے نظیربھٹو کے قتل کے بعد ایک ٹیلی فون کال ہمارے نوٹس میں تھی ،ڈیڑھ سال کے بعد ملزم نے سم استعمال کی جس پر اسے گرفتارکیاگیاتواس نے قتل سے متعلق تفصیلات بتائیں کہ خودکش بمبار کہاں ٹھہرے ، کس مدرسے میں انہوں نے قیام کیا اور کس طرح خودکش حملہ ہوارحمان ملک نے کہا کہ تحقیقات میں بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے کی سازش بنانے والے سے عملدرآمد کرنے والوں تک ہر شخص کی شناخت ہوئی، بہت سے گرفتار ہوئے تیرہ پروسیکیوشن ہوئی ہیں اور بے نظیر قتل کیس بہت جلد منطقی انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ہم نے دن رات کام کیا جس مدرسے کا پلیٹ فارم استعمال ہوا اگر اس وقت میں یہ بتاتا تو لوگ اسے غلط قرار دیتے ان کا کہنا تھا کہ اس کمرہ کا رجسٹر اور کمرہ جو استعمال ہوا اور جو لوگ اس کے ساتھ منسلک رہے اس کی ایک ایک چیز پر ہم ارکان سندھ اسمبلی کو بریفنگ میں دیں گے۔سربراہ تحقیقاتی ٹیم خالد قریشی نے ارکان کو کیس کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں :