Time 13 فروری ، 2023
پاکستان

اٹارنی جنرل کا چیف جسٹس کے ریمارکس کی وضاحت کیلئے وزیر قانون کو خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر  اٹارنی جنرل نے وفاقی وزیر قانون کو  خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیرقانون کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس سے متعلق رپورٹنگ غلط ہے، چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا کہ صرف محمد خان جونیجو ایماندار  وزیراعظم تھے، چیف جسٹس کے وزیراعظم کی دیانتداری سے متعلق ریمارکس کی خبر میں صداقت نہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر سینیٹرز  نے تنقید کی، نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر میں خود موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور  آزاد وزیراعظم تھے، چیف جسٹس نےکہا تھا کہ محمد خان جونیجو کی حکومت 58 ٹو بی کے تحت ہٹائی گئی۔

اٹارنی جنرل نے خط میں کہا ہے کہ  وزیرقانون اپنے ساتھی پارلیمنٹیرینز کو درست حقائق سے آگاہ کریں۔

مزید خبریں :