Time 13 فروری ، 2023
کاروبار

فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

جنوری کے مقابلےمیں ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے: اوگرا— فوٹو: فائل
جنوری کے مقابلےمیں ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے: اوگرا— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کیلئے  مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے مطابق جنوری کے مقابلےمیں ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.70ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.95 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

مزید خبریں :