14 فروری ، 2023
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی ایکٹ کے بعد منجمد پراپرٹیز کے اہم قانونی نکات کی تشریح کیلئے لارجربینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری محمد امین کی درخواست پرسماعت کے دوران لارجربینچ بنانے کا فیصلہ کیا۔
عدالت کا کہنا تھاکہ لارجربینچ دیکھے گا کہ جو ریفرنس نیب کو واپس بھجوائے جاچکے ان میں منجمد پراپرٹیز کا کیا ہوگا؟ دیکھنا ہوگا کہ ریفرنس واپس بھجوائے جانے کے بعد کیا پراپرٹیزمنجمد کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا؟
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا کہنا تھاکہ لارجربینچ 3 رکنی ہوگا یا 5 رکنی، اس پر آفس آگاہ کردے گا۔