21 فروری ، 2012
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخارحسین کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے اجلاس میں بجلی کے خالص منافع کے حجم میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا۔پشاور میں مادری زبانوں کے حوالے سے تقریب کے بعد جیو نیوزسے گفتگو میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے اجلاس میں اپنے حقوق کی بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے منافع کی مد میں صوبے کو ملنے والے چھ ارب روپے ناکافی ہیں۔ہمارا حصہ سالانہ 35 ارب روپے بنتا ہے اور ہم اس کی یکمشت ادا ئیگی کا مطالبہ کریں گے۔