پاکستان
21 فروری ، 2012

تونسہ سے گدوبیراج تک سندھ کاپانی چوری ہورہاہے،وزیرآبپاشی

تونسہ سے گدوبیراج تک سندھ کاپانی چوری ہورہاہے،وزیرآبپاشی

کراچی…سندھ کے وزیرآب پاشی نے الزام عائدکیاہے کہ تونسہ سے گدوبیراج تک پنجاب میں سندھ کاپانی چوری کیا جارہا ہے،جبکہ اعتراض کے باوجود پانی چوری روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سندھ اسمبلی کے وفقہ سوالات میں صوبائی وزیرآبپاشی جام سیف اللہ دھاریجو نے ایوان کو بتایا کہ تونسہ اورگڈوبیراج کے درمیان کئی مقامات پر صوبہ پنجاب کی حدودمیں پانی چوری کیاجاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دریا ئے سندھ سے واٹر پمپ کے ذریعہ پانی چوری کرکے زمینیں آباد کی جارہی ہیں۔وزیرآب پاشی سندھ کا کہنا تھا کہ پانی چوری کا معاملہ ارسا میں اٹھایا گیا ہے لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ رکن اسمبلی عارف مصطفی جتوئی نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ سے پانی چوری کیے جانے کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں۔

مزید خبریں :