Time 22 فروری ، 2023
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: راؤ انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر  راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیرکی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں موقف اپنایا گیا ہےکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کرکے شواہدکو نظر انداز کیا ہے۔

نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔ 

مزید خبریں :