پاکستان
Time 27 فروری ، 2023

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی نجی اسکول سسٹم کے عہدیدار اور ماہر تعلیم خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان  نے خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقتول خالد رضا نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین تھے ۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول سے کوئی سامان نہیں چھینا ، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا ہے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

 گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے خالد رضا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  شہر کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، شہر میں آئے دن اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خالد رضا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے علاقے میں وارداتیں بہت بڑھ گئی یہں ،پولیس کو کئی مرتبہ آگاہ کیےجانےکے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔  

مزید خبریں :