پاکستان
Time 26 فروری ، 2023

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے باوجودکراچی کینٹ اسٹیشن پرکئی واک تھروگیٹ ناکارہ

اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ سمیت نفری بڑھائی جائے: شہریوں کا مطالبہ/فوٹوفائل
اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ سمیت نفری بڑھائی جائے: شہریوں کا مطالبہ/فوٹوفائل

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود کراچی کینٹ اسٹیشن  پر  لگائےگئے کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر  ایک طرف دھماکا خیز موادکا کھوج لگانے  والے آلات اور  ریل گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والاسسٹم ناپید ہے  تو دوسری جانب مسافروں کا سامان چیک کرنےکا کوئی انتظام ہی نہیں یوں سمجھیں خداکےسہارے چلا جا رہا ہے۔

 اسٹیشن کی سکیورٹی پر مامور اہلکار بھی مسافروں کا سامان چیک کرنے کے بجائے اپنی ہی باتوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے کینٹ اسٹیشن کی سکیورٹی کو ناکارہ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ سمیت نفری بڑھائی جائے۔

مزید خبریں :