21 فروری ، 2012
کابل…افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں افغان فوجی اہلکار کی فائرنگ سے البانیا کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ،افغان پولیسذرائع کے مطابق پاکستانی سرحد سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک کے امریکی بیس کیمپ میں افغان اور البانیہ کے فوجی اہلکاروں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس کے باعث ایک افغان فوجی اہلکار مشتعل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں البانیا کے دو اور ایک امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قندہار کے فوجی بیس منتقل کیا جا رہا تھا کہ البانیا کے دونوں فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ امریکی فوجی کا علاج جاری ہے واقعہ کے بعد افغان فوجی اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ۔