21 فروری ، 2012
ملتان…ملتان میں لوڈمینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے دو سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوڈمینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن کے تمام اضلاع ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو خانیوال , میاں چنوں، چیچہ وطنی اور وہاڑی میں سی این جی اسٹیشن پیر کی صبح 6 بجے بند کر دئیے گئے جو منگل اور بدھ کی صبح بند رہنے کے بعد بدھ کے روز رات 10 بجے صارفین کے لئے کھولے جائیں گے۔سی این جی کی بندش سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور ٹرانسپوٹرز منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔