Time 01 مارچ ، 2023
پاکستان

انتخابات ازخود نوٹس فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ طلب

الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا، اجلاس میں صدر کو خط لکھے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا، اجلاس میں صدر کو خط لکھے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو: فائل 

پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کے معاملے پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا، اجلاس میں صدر کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر کو پنجاب اسمبلی الیکشن کیلئے تاریخ تجویز کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے۔


مزید خبریں :